رابی پیرزادہ کو حرم میں بیٹھ کر خطاطی کرنا مہنگا پڑگیا

 شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزاد اپنی نئی ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ان دنوں رابی پیرزادہ سعودی عرب میں موجود ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے ایک لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حرم میں بیٹھ کر خطاطی کرتی دیکھی گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرم میں کعبے کے اطراف میں طواف جاری ہے، اس دوران راستے میں بیٹھ کر اپنی خطاطی کی نمائش میں مصروف رابی پیرزادہ واضح طور پر زائرین کے طواف میں خلل کا باعث بن رہی ہیں۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رابی پیرازادہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے جنکا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کو حرم میں اٹھنے بیٹھنے کے ادب و آداب سیکھنے کی ضرورت ہے، اِن حرکتوں کی وجہ سے بہت جلد پاکستانیوں پر حج و عمرہ کرنے پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر رابی
پیرزادہ واقعی توبہ تائب ہوگئی ہیں تو انہیں مرکزِ نگاہ بنے رہنے کا کیا شوق ہی خاموشی سے گوشہ نشین 


Comments